ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی ایس پی گجرات کی تمام 26 سیٹوں پر لڑے گی انتخابات

بی ایس پی گجرات کی تمام 26 سیٹوں پر لڑے گی انتخابات

Mon, 25 Mar 2019 02:01:43  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد:24 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) گجرات کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا ’موڈ ‘ بنا رہی ہے۔ اگرچہ پارٹی کو ریاست میں کچھ خاص انتخابی کامیابی کبھی نہیں ملی ہے۔ پارٹی سربراہ مایاوتی 17 اپریل کو یہاں ریلی سے خطاب کریں گی اور ریاست میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کو امید ہے کہ اس سے حکمران بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کو سخت ٹکر ملے گی۔ گجرات کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں پر 23 اپریل کو پولنگ ہوگی۔ فی الحال ریاست کی تمام لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔ سال 2014 میں بی ایس پی نے 26 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے، لیکن سب کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی نے 182 میں سے 138 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے لیکن مایاوتی کی طرف سے ریلیوں میں شرکت اور خطاب کے بعد بھی انہیں ایک بھی سیٹ نہیں مل پائی تھی ۔ پارٹی کو 2017 کے انتخابات میں 2.02 لاکھ ووٹ ملے تھے اور اس کی فیصد ی0.6 تھی۔ گجرات کے بی ایس پی صدرنے کہا کہ بی ایس پی اپنے طور پر تمام سیٹوں پر لڑے گی۔ مایاوتی17 اپریل کو ایک ریلی سے خطاب کریں گی، ہمارے پاس گجرات میں کافی حمایت ہے اور ہم ہرحال میں چھوٹاناگ پور میں مقامی بلدیاتی انتخاب جیتا ہے۔ 


Share: